کہا جاتا ہے کہ فلموں کی عکس بندی میں چھوٹی چھوٹی چیزوں پر توجہ نہ دی جائے تو شوٹنگ کا مقام بہت جلد جنازے میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ اِس کا مظاہرہ آج میکسیکو سٹی میں ہونے والے خونی حادثے سے لگایا جاسکتا ہے۔ جب ’ریسٹ‘ کی عکس بندی کے دوران اداکارالیک بلڈون کی بندوق سے چلنے والی گولی نے اتفاقی طور پر ڈائریکٹر فوٹو گرافی کو موت کی آغوش میں پہنچا دیا۔ ماضی میں بھی فلموں کی عکس بندی کے دوران ایسے ہی کئی خونی حادثات رونما ہوتے رہے ہیں۔ جس میں کئی کی جانیں گئیں تو کئی زخمی ہو کر اسپتال پہنچے۔ جمعہ کو ہنے والا حادثہ 1990کے بعد سے ہالی وڈ کی فلموں کی عکس بندی کے دوران 43واں خوانی واقعہ ہے۔ 1959میں شہرہ آفاق فلم ’بین حر‘ میں گھڑ دوڑ کے دوران گاڑی اس قدر بے قابو ہوئی کہ فلم کے اسٹنٹ مین بری طرح زخمی ہوئے۔
اسی طرح 1982میں ’ٹوائلٹ زون دی مووی‘ کی عکس بندی کے دوران ہیلی کاپٹر کریش میں 3اداکاروں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔ ان میں وک مورو بھی شامل تھے جبکہ بچے ہلاک ہوئے جبکہ 6زخمی بھی شامل تھے۔ اس بڑے حادثے کے بعد پروڈکشن یونٹ سے جڑے کارکنوں نے اپنے لیے حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا۔ جبھی اس حوالے سے اور مزید سخت انتظامات کیے گئے۔
اسی طرح 1984میں ٹی وی سیریز ’کور اپ‘ کی عکس بندی کے دوران 26برس کے اداکار جون ایرک ہیزم گولی سر پر لگنے سے چل بسے۔
سب سے تباہ کن اور خوف ناک موت تو 1993میں بروس لی کے جواں سال بیٹے برینڈن لی کی تھی۔ جو ’دی کرو‘ کی عکس بندی کے دوران جب ایک کے بعد ایک ’ڈمی گولیاں‘ ان کے پیٹ میں لگیں تو یہ اس قدر طاقت ور تھیں کہ وہ بری طرح زخمی ہوئے۔ 6گھنٹے کی سرجری کے باوجود ڈاکٹر انہیں موت کے منہ سے بچا نہ لائے۔2003کے دوران ہالی وڈ سپراسٹار اما تھرومن کی گاڑی کو فلم ’کل بل‘ کی عکس بندی کے دوران ایسا حادثہ ہوا کہ ان کے گھٹنا بری طرح زخمی ہوگیا۔ 4سال بعد بیٹ مین فلم ’دی ڈارک نائٹ‘ کی عکس بندی کے دوران اسپیشل ایفیکٹس ٹیکنشین ایک منظر کی عکس بندی کراتے ہوئے موت کا شکار بنا۔ 2011 میں بلغاریہ میں ایکشن سیکوئل "دی ایکسپینڈیبلز 2” کے سیٹ پر ایک خوفناک دھماکے نے ایک اسٹنٹ آدمی کو ہلاک کیا۔
اسی سال ’ایوینجرز‘ کی شوٹنگ کے دوران ٹرک ڈرائیور بھی ہلا ک ہوا۔ 2014میں 71برس کے ہیریسن فورڈ ’اسٹار وار سیریز‘ کے سیٹ پر بھاری ہائیڈرولک دھات کے دروازے سے ایسے ٹکرائے کہ اُن کی ٹانگ ہی ٹوٹ گئی، جس کے بعد اس کی سرجری کی ضرورت پیش آئی۔
’ریذیڈنٹ ایول دی فائنل چیپٹر‘ کی عکس بندی جب 2015میں جاری تھی تو موٹر سائیکل کا منظر عکس بند کرتے ہوئے خاتون اسٹنٹ بری طرح زخمی ہوئیں جس کی وجہ ان کے بازو کو کاٹنا پڑا۔ بعد میں اسی فلم کے سیٹ پر ایک اسٹنٹ مین گاڑی کے نیچے کچل کر ہلاک ہوا۔
2017میں ’ڈیڈپول2‘ کے سیٹ پر خاتون اسٹنٹ ڈرائیور کی موت اُس وقت ہوئی جب وہ موٹر سائیکل پر اپنا توازن کھو بیٹھیں اور تیز رفتار موٹر سائیکل عمارت سے جاٹکرائی، جس کے نتیجے میں اُن کی موت ہوگئی۔ ۔اسی طرح ٹام کروز اور ڈینیل کریگ کئی بار فلموں کی عکس بندی کے دوران بری طرح چوٹوں کا شکار ہوئے۔
اسی بارے میں مزید پڑھیں:
فلم کی عکس بندی میں اصلی گولی چلنے سے خاتون ڈائریکٹر فوٹوگرافی کی موت
Discussion about this post