ہیڈ آف ایف آئی اے سائبرکرائم سیل عمران ریاض نے ٹوئٹر پر ویڈیو اپ لوڈ کی ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ اُن کی ٹیم نے کافی باریکی سے نادیہ خان کی ویڈیو کا جائزہ لیا، جس میں وہ شرمیلا فاروقی کی والدہ سے کررہی گفتگو ہیں۔ ان کے مطابق ویڈیو میں ایسا کوئی کونٹنٹ نظر نہیں آیا جس پر یہ کہا جائے کہ نادیہ خان نے جان بوجھ کر شرمیلا فاروقی کی والدہ کو طنز اور مذاق کا نشانہ بنایا۔
Host #nadiakhan has been cleared from defamatory charges levelled against her by MPA #sharmilafarooqi for defaming the mother of the Later. Making video and picture of someone and making it viral becomes crime only if the intention of making such video is to harass and disrepute pic.twitter.com/7MCMLEqPFE
— Imran Riaz (@ImmiRizz) March 14, 2022
ویڈیو سے کہیں ایسا نہیں لگ رہا کہ اس کا مقصد شرمیلا فاروقی کی والدہ کو ہراساں یا بدنام کرنا تھا۔ اسی لیے شرمیلا فاروقی کی جانب سے دائر کیے گئے ہتک عزت نوٹس میں نادیہ خان کو کلیئر کیا جارہا ہے۔ نادیہ خان نے اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے جہاں ہیڈ آف ایف آئی اے سائبرکرئم کا غیر جانبدار رہتے ہوئے اس معاملے کی چھان بین کرنے پر شکریہ ادا کیا وہیں انہوں نے لکھا کہ ہمیشہ جیت سچ کی ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ ماہ ایک نادیہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ شرمیلا فاروقی کی والدہ سے ان کے لباس اور میک اپ کے حوالے سے گفتگو کررہی تھیں، شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کے انداز مخاطب کو طنزیہ اور مذاق اڑانے کے مترادف قرار دیا۔ جس پر انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرئم سے رابطہ بھی کرلیا تھا۔
View this post on Instagram
Discussion about this post