تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ہربجھن سنگھ نے دھونی کے خلاف مورچہ بنالیا

by ویب ڈیسک
فروری 1, 2022
ہربجھن سنگھ نے دھونی کے خلاف مورچہ بنالیا
Share on FacebookShare on Twitter

انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر ختم کرانے میں دھونی کا کردار پر انگلیاں اٹھادیں ۔ سابق بھارتی اسپنر کا اس بات کا بھی شکوہ کہ اتنے عرصے تک کرکٹ کھیلنے کے باوجود انہیں کبھی ٹیم کا کپتان سازش کے تحت نہیں بنایا گیا ۔ جبکہ وہ اس اعزاز کے حقدار تھے۔ ہربجھن سنگھ کو یہ ملال ہے کہ وہ کرکٹ بورڈ کے منظور نظر نہیں تھے اسی لیے اس اعزاز سے محروم رہے۔ بورڈ میں کوئی ان کا ہمدرد نہیں تھا ، جو اُن کے نام کو بطور کپتان آگے بڑھائے۔ ہربجھن سنگھ  کے مطابق کپتان بننے کے لیے کسی کا پسندیدہ ہونا بہت ضروری ہے۔ ہربجھن سنگھ نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اُن کے اور دھونی کے تعلقات کبھی بھی اچھے نہیں رہے۔ ان کی بات چیت تک بند تھی ۔

سابق اسپنر کہتے ہیں دھونی ان کی بیوی نہیں تھیں کہ اُن سے بات چیت بند ہونے پر میڈیا اُن سے سوال کرے۔  ہربجھن سنگھ کے مطابق  2011 کے عالمی کپ کی وننگ اسکواڈ کا حصہ رہنے کے بعد انہیں دھیرے دھیرے کرکٹ سے باہر کیا جاتا رہا ۔ اس میں کرکٹ بورڈ ہی نہیں دھونی بھی ملوث ہے ۔ انہیں تو اس بات کا بھی رنج اور ملال ہے کہ سیلکٹرز نے ان کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔  بھارتی اسپنر نے اس قدر گلے شکوؤں کے باوجود دھونی کو پھر بھی اپنا اچھا دوست قرار دیا ۔ اُن کا کہنا ہے کہ انہیں دھونی سے کوئی شکایت نہیں۔ ہر کوئی ہر بات اپنے زاویے اور سوچ کے مطابق پرکھتا ہے ۔ بہرحال ہربجھن سنگھ کے تازہ بیان نے بھارت میں ہلچل مچا دی ہے ۔ اور بھارتی کرکٹ بورڈ جو پہلے ہی کوہلی کی وجہ سے ہدف تنقید پر ہے ۔ اس پر اقربا پروری کا الزام اب شدت سے لگ رہا ہے ۔

Previous Post

انتہا پسندوں کا گٹھ جوڑ، بھارت کو ”ہندو ریاست” بنانے کی قرار داد منظور

Next Post

ملزم علی زین کا اعتراف جرم، سنسنی خیز بیان ریکارڈ

Next Post
ملزم علی زین کا اعتراف جرم، سنسنی خیز بیان ریکارڈ

ملزم علی زین کا اعتراف جرم، سنسنی خیز بیان ریکارڈ

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -