وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کو پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ وزیر خزانہ ان دنوں امریکا کے دوران پر آئی ایم ایف سے مذاکرات کررہے ہیں۔ اٹلانٹک کونسل سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے کا کہا ہے۔ جسے اب قبول کرلیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف قرض پروگرام کو بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، فیول سبسڈی برداشت نہیں کر سکتے۔ غریبوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کی ضرورت ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق پاور سیکٹر کے نقصانات 2400 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں، جبکہ گیس سیکٹر کا خسارہ 1500 ارب روپے تک ہوگیا ہے۔
Discussion about this post