اطالوی تفریحی مقام پالیسو سسلی میں 79برس کے ہیریسن فورڈ فلم ’انڈیانا جونز‘ کی سیریز کے 5ویں حصے کی عکس بندی کرارہے تھے، تبھی اُن کا کریڈٹ کارڈ کہیں گم ہوگیا تھا۔ اب ایسے میں یہ کریڈٹ کارڈ جرمن سیاح کو ملا تو اس نے قریبی پولیس اسٹیشن میں اسے جمع کرادیا۔ جنہوں نے ہیریشن فورڈ سے رابطہ کرکے اُنہیں بتایا کہ اُن کا کریڈٹ کارڈ مل گیا ہے۔ جس پر وہ پولیس اسٹیشن پہنچے۔ جہاں انہوں نے اطالوی سیاح اور پولیس افسر کے ساتھ تصویر بھی اتروائی۔
Discussion about this post