بھارتی سیاست دان کوئی نہ کوئی چٹکلے چھوڑتے ہی رہتے ہیں۔ کوئی پسند آئے نہ آئے لیکن ہیما مالنی کے گال کے دیوانے ہیں۔ جبھی ترقیاتی کاموں میں بھی ڈھونڈ ڈھانڈ کر ان کے گالوں کا استعمال کرنے میں کتراتے نہیں۔ اب ایک بار پھر ڈریم گرل ہیما مالنی کے گال موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ ہوا کچھ یوں کہ ریاست مہاراشٹر کے وزیر گلاب راؤ پاٹیل نے ناگ پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جوش خطابات میں کہا کہ ان کے حلقے کی سڑکیں ہیما مالنی کے گالوں کی طرح ہموار ہیں۔ اگر یہ ہیمامالنی کے گالوں کی طرح نہیں ہیں تو وہ مستعفی ہونے کے لیے تیار ہیں۔ بظاہر حس مزاح میں انہوں نے ہیما مالنی کے گالوں کا استعمال کیا تھا، جس پر ریاستی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن روپالی چاکنکر نے اس بیان پر اعتراض کیا اور شیو سینا سے تعلق رکھنے والے وزیر کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا۔
اس متنازعہ بیان کی جب ہیما مالنی تک پہنچی تو انہوں نے بھی اس پر اعتراض کیا۔بات پھیلتی چلی گئی، جس پر گلاب راؤ کو باقاعدہ معافی مانگنی پڑ گئی۔
بھارتی سیاست دانوں کو ہیما مالنی کی یاد کیوں ستاتی ہے؟
یہ کوئی نہیں بات بات نہیں ماضی میں بھی بھارتی سیاست دان کسی نہ کسی طرح ہیما مالنی کے گالوں اور اِن کی مثالی خوبصورتی کو اپنے بیانات کی زینت بناتے رہے ہیں۔ اکتوبر 2019 میں اس وقت کے مدھیہ پردیش کے وزیر پی سی شرما نے بھی ایک متنازعہ بیان دیا تھا۔ انہوں نے خراب سڑکوں کو بی جے پی لیڈر کیلاش وجے ورگیہ کے گالوں سے تعبیر کیا اور پھر ہیما مالنی کے گالوں جیسی سڑکیں بنانے کی ہدایت دی۔رواں برس بھی بھارتی لیڈروں نے ہیما مالنی کو لے کر متنازعہ بیان دیا۔ ریاست مدھیہ پردیش کے ضمنی انتخاب میں پہلے کانگریس لیڈر ارون یادیو نے مہنگائی کا موازنہ ہیما مالنی سے کیا اور اسمرتی ایرانی کو بوڑھی خاتون قرار دیا۔ اس لیے ہیما کو اپسرا کہا گیا۔
اس سے قبل ریاست مہاراشٹر کے آزاد رکن بچو کڈو تو یہاں تک کہہ گئے کہ ہیما مالنی روزانہ شراب پیتی ہیں انہوں نے خودکشی نہیں کی۔ یہ بات درست نہیں کہ شراب نوشی کی وجہ سے زیادہ کسان خودکشی کرتے ہیں۔ ریاست مدھیہ پردیش کے کانگریس رہنما بابو لال جندیل کا کہنا تھا کہ وہ ہیما مالنی سے 2003کے الیکشن اس لیے ہارے کیونکہ نوجوان کی آنکھیں اُن کے گال دیکھ کر پھسل گئی تھیں۔
کترینا کیف کے گال والی سڑکیں
صرف ہیما مالنی ہی نہیں کترینا کیف کا بھی چرچا سیاست دانوں کی زبانوں پر رہا ہے۔ گزشتہ ماہ راجستھان حکومت کے دیہی ترقی کے وزیر راجندر سنگھ گودھا نے کہا تھا کہ ہیما مالنی اب بوڑھی ہو گئی ہیں، اس لیے کترینہ کیف کے گالوں جیسی سڑکیں بنائی جائیں۔
Discussion about this post