ننھی منی سی پیاری سی پھول جیسی آیلا گزشتہ برس دسمبر میں پیدا ہوئی۔بدقسمتی سے وہ دو طرفہ مائیکروسٹومیا کا شکار ہے۔یہ ایک ایسی بیماری ہے، جس کا شکار بچوں کو دیکھنے پر ایسا لگتا ہے کہ جیسے وہ ہر وقت مسکرارہے ہیں۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی اس ننھی کلی کی تصویر جب سوشل میڈیا پر والدہ نے پوسٹ کی تو ابتدا میں سب یہی سمجھے کہ ایک پیاری سی بچی مسکرا رہی ہےلیکن والدہ نے اصل حقیقت بیان کی تو ہر ایک کو آیلا سے ہمدردی ہونے لگی۔ والدہ کا یہی مقصد ہے کہ وہ آیلا کی سرجری کرائیں گی۔ یاد رہے کہ مائیکروسٹومیا دنیا میں نایاب بیماری تصور کی جاتی ہے۔ سرجری سے پہلے اس نے الٹراساؤنڈ کے جو معائنے کیے تھے اس میں غیر معمولی طور پر بڑا منہ نہیں کھلتا تھا۔ والدین کا کہنا ہے کہ بچی کے جنم سے پہلے وہ اس بیماری کے متعقل بالکل بھی نہیں جانتے تھے لیکن اب ٹھان چکے ہیں کہ آیلا کو اس بیماری سے نجات دلائیں گے۔ سوشل میڈٰیا پر پوسٹ ہونے والی آیلا کی ویڈیو کو اب تک 46 ملین لوگ دیکھ چکے ہیں۔
Discussion about this post