پاکستانی انڈر 19 کے آل رآؤنڈرقاسم اکرم نے سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ایک نئی رقم رقم کردی۔ نوجوان کھلاڑی نے میچ میں شاندار 135 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگ کھیلی، جس میں 6 چھکے اور 13 چوکے شامل تھے۔ قاسم اکرم نے صرف بیٹنگ میں ہی نہیں بالنگ میں بھی سری لنکن بلے بازوں کا جلوس نکال دیا۔اس کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے صرف 37 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔
اس اعتبار سے وہ انڈر 19 کی 45 سالہ تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، جنہوں نے ناصرف سنچری بنائی بلکہ 5 کھلاڑیوں کو بھی ڈریسنگ روم کا راستہ دکھایا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ قاسم اکرم پاکستانی انڈر 19 کے کپتان بھی ہیں۔ جن کی قیادت میں سری لنکا کے خلاف یہ میچ 238 رنز سے جیتا۔ اس غیر معمولی کارکردگی پر قاسم اکرم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی ملا۔ پاکستان انڈر 19 ورلڈ کپ سے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد باہر ہوچکا ہے اور یہ سری لنکا کے خلاف پاکستان کا یہ میچ 5 ویں پوزیشن کے لیے کھیلا جارہا تھا۔
Discussion about this post