تھائی ریسکیو ورکر نے تو سب کے دل دہلا دیے۔ لمبے اور موٹے تازہ کوبرا کو پکڑنے کے لیے کسی ہتھیار کا استعمال نہیں کیا بلکہ کمال مہارت سے اسے ہاتھوں سے پکڑ کر حیران کردیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تھائی صوبے کربائی کی مرکزی شاہراہ پر یہ کوبرا رینگ رہا ہے، جس کی موجودگی پر راہ گیروں پر خوف کی لہر چھا گئی تھی۔
ایسے میں ریسکیو ورکر کو باخبرکیا گیا تو اُس نے کم و بیش 14 فٹ لمبے اس کوبرا کو 20 منٹ کی جدوجہد کے بعد آخر کار ہاتھوں سے جکڑ ہی لیا۔ کہا جارہا ہے کہ اس کوبرا کا وزن 10 کلو تھا ۔ تھائی ریسکیو ورکرکا کہنا ہے کہ رینگنے والے جانوروں کو پکڑنے میں اُس کی مہارت برسوں سے مشق کرنے سے آئی ہے۔ انہوں نے دوسروں کو مشورہ دیا کہ وہ ایسا کرنے کی کوشش ہرگز نہ کریں، کیونکہ یہ سانپ انتہائی خطرناک اور زہریلا ہوتا ہے، جو ذرا سی لاپرواہی کی بنا پر جان بھی لے سکتا ہے۔
Discussion about this post