جنوبی بھارت کی فلموں کے سپراسٹار رجنی کانت کی بیٹی ایشوریا اور اداکار دھنوش نے اپنی اپنی راہیں جدا کرلیں۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں دھنوش کا کہنا تھا کہ 18 سال کا طویل سفر خوشگوار رہا۔ جس میں زندگی کا ہرلطف اٹھایا۔ بہرحال اب الگ الگ ہونے کا وقت آگیا ہےلیکن یہاں پرستاروں سے یہی درخواست ہے کہ اس علیحدگی کے بارے میں افواہیں اور متضاد قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔
🙏🙏🙏🙏🙏 pic.twitter.com/hAPu2aPp4n
— Dhanush (@dhanushkraja) January 17, 2022
دھنوش اورایشوریا کے اس فیصلے پر ان کے چاہنے والوں نے حیرت کا اظہار کیا ہےبالخصوص اس تناظر میں جب دونوں کی جوڑی کو آئیڈل ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔ دھنوش اور ایشوریا نے 18 نومبر 2004 میں شادی کی تھی۔ دونوں کے دو بیٹے بھی ہیں۔ دھنوش ناصرف گلوکار، موسیقار ہیں بلکہ اداکار بھی۔ جن کی حال ہی میں اکشے کمار اور سارہ علی خان کے ساتھ فلم” اترنگی رے ” نمائش پذیر ہوئی تھی۔
Discussion about this post