برطانوی درجہ بندی کرنے والی ویب سائٹ ’یو گو‘ نے رواں سال کی 20متاثر کن عالمی شخصیات کی نئی درجہ بندی جاری کی ہے۔ ان میں ایک بار پھر گزشتہ سال کی طرح براک اوبامہ پہلے نمبر پرہیں۔ اسی طرح اس سال بل گیٹس کی دوسری پوزیشن بھی برقرار ہے۔
چینی صدر شی جی پنگ بھی تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔ چوتھے نمبر پر بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹ بالر رونالڈو کی ترقی ہوئی ہے۔ جبکہ جیکی چن نے 5ویں پوزیشن پر جگہ مستحکم رکھی ہے۔
ایلون مسک نے پائی ہے جگہ چھٹی۔ فٹ بالر میسی کا نمبر 7واں رہا۔ مودی نے 8ویں اور روسی صدر کی درجہ بندی میں 9واں مقام ملا ہے۔ جیک ما پہنچے ہیں 10ویں نمبر پر۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال درجہ بندی میں بہتری آئی ہے، اور ان کی پوزیشن 13ویں ہوگئی ہے۔ شاہ رخ خان 14اور امیتابھ بچن 15ویں نمبر پر براجمان ہیں۔
پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے متاثرکن عالمی شخصیات کی اس درجہ بندی میں 17ویں پوزیشن پر جگہ بنائی ہے اور ان کے بعد آتا ہے کوہلی کا نمبر۔ دنیا کے طاقت ور صدر جو بائیڈن اس درجہ بندی میں سب سے آخری نمبر پر ہیں۔
پراثر اور متاثر کن خواتین کی درجہ بندی میں مشل اوبامہ بازی لے گئیں۔ یوں دونوں میاں بیوی پہلے ہی نمبر پر ہیں۔ انجیلنا جولی کا دوسرا نمبر ہے۔ ملکہ برطانیہ کی تیسری پوزیشن ہے۔ ملالہ یوسف زئی اس درجہ بندی میں 9ویں پوزیشن پر قبضہ جمایا ہے۔
Discussion about this post