اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 2021 میں 8791 ارب روپے مالیت کی اے ٹی ایم ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ 64 کروڑ 85 لاکھ اے ٹی ایم ٹرانزیکشنز ریکارڈ کی گئیں۔ اے ٹی ایم کے ذریعے 2021 میں 62 کروڑ 70 لاکھ بار کیش نکلوایا گیا۔ مجموعی طور پر 7976 ارب روپے نکالے گئے۔ اسی طرح اے ٹی ایم کے ذریعے 691 ارب روپے بینک اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کرائے گئے۔ اے ٹی ایم کے تحت 56 لاکھ یوٹیلٹی بلز ادا کیے گئے۔ اے ٹی ایم سے یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی کی مالیت 24 ارب 60 کروڑ روپے رہی۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں اے ٹی ایم کی تعداد 16 ہزار 709 ہے۔
Discussion about this post