پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق عالمی سب میرین کیبل کے ایک حصے میں ری کنفیگریشن سرگرمی کے باعث 21 اپریل کو انٹرنیٹ کی رفتار میں صارفین کو کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 کے ایک حصے پر پاور کی ری کنفیگریشن سرگرمی 21 اپریل 2022 کو دوپہر 2 بجے سے شام 7 بجے تک کی جائے گی۔
⚙️ بین الاقوامی سب میرین کیبل، ایس ایم ڈبلیو4 کے ایک حصے پر پاور ری کنفیگریشن سرگرمی 21 اپریل 2022 کو صبح 02:00 بجے سے صبح 7:00 بجے تک کی جائے گی۔ اس کی وجہ سے کچھ انٹرنیٹ صارفین کو صرف مذکورہ وقت کے دوران رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
— PTA (@PTAofficialpk) April 19, 2022
پی ٹی اے اعلامیہ کے مطابق بینڈوتھ کی ضرورت کو پورا کرنے اور صارفین کو فوری طور پر مکمل طور پر فعال و بلاتعطل انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کے لئے متبادل اقدامات کیے جائیں گے۔
Discussion about this post