بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن حیدر آباد دکن میں فلم ” پروجیکٹ ” کی عکس بندی میں مصروف تھے۔ ایک منظر کی عکس بندی کےدوران انہیں اس قدر چوٹیں آئیں کہ عکس بندی روک کر انہیں اسپتال لایا گیا۔ جہاں ڈاکٹرز نے ان کا سی ٹی اسکن کیا تو معلوم ہوا کہ امیتابھ بچن کی ایک پسلی ٹوٹ گئی ہے۔ اسی بنا پر ڈاکٹرز نے امیتابھ بچن کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جبکہ اداکار کا کہنا ہے کہ انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ امیتابھ بچن کے زخمی ہونے کی بنا پر فلم کی عکس بندی روک دی گئی ہے۔ ” پروجیکٹ ” میں امیتابھ بچن کے ساتھ دپیکا پدوکون اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ یاد رہے کہ امیتابھ بچن 80 کی دہائی میں بھی فلم ” قلی ” کی عکس بندی کے دوران پیٹ میں مکا لگنے کے باعث کئی دنوں تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہے تھے۔
Discussion about this post