پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں جی ایچ کیو راولپنڈی میں 252 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ جس میں واضح طور پر کہا گیا کہ پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں کی سیکورٹی کا انتطام عالمی معیار کے عین مطابق ہے۔ ایٹمی سیکیورٹی رجیم مضبوط اور موثر بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں، اسٹریٹجک اثاثوں کے سیکیورٹی انتظامات بھرپور ہیں۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اس بات کا عزم ایک بار پھر دہرایا گیا کہ پاکستان ایک ذمے دار جوہری ہتھیار رکھنے والا ملک ہے۔ اس موقع پر سیلاب کے بعد ریلیف اور بحالی کے کاموں کا جائزہ بھی لیا گیا۔
Discussion about this post