گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کے حالیہ سروے کے مطابق ایک چوتھائی 25 فی صد عوام سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو امریکا اور روس دونوں سے دوستی نہیں کرنی چاہیے۔ سروے میں سوال دریافت کیا گیا کہ اگر روس یا امریکا میں سے کسی ایک ملک کے سات دوستی کرنی ہو تو پاکستان کس کو ترجیح دے؟ اس سوال کے جواب میں 17 فی صد کا کہنا تھا کہ روس سے دوستی بہتر رہے گی۔ 11 فی صد کے مطابق پاکستان کو امریکا سے دوستی کرنی چاہیے۔ 27 فی صد کا کہنا یہی ہے کہ پاکستان کو امریکا اور روس دونوں سے دوستی کرنی چاہیے۔ 18 فی صد کو اس سوال کا جواب معلوم نہیں تھا لیکن 2 فی صد نے اس حوالے سے کوئی رائے نہیں دی۔
Discussion about this post