بھارتی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل کیس میں 3 دہائیوں سے عمر قید کاٹنے والے اے جی پیراریولن کو آخرکار رہائی مل ہی گئی۔ پیراریولن پر الزام تھا کہ اُس نے راجیو گاندھی کے قتل کے ماسٹر مائنڈ کے لیے بیٹریاں خریدی تھیں۔ جو کہ خود کش بم میں استعمال ہوئیں۔ بھارتی پولیس نے جب پیراریولن کو حراست میں لیا تھا، اُس وقت اس کی عمر صرف 19 برس تھی۔ جس میں اسے 32 سال قید کی سزا ہوئی اور رواں سال مارچ میں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ بہرحال اب اس کے لیے راحت کی بات یہ ہے کہ اسے عدالت نے اس مقدمے میں بری کردیا۔
یاد رہے کہ سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کو 1991 میں اس وقت ریاست تامل ناڈو میں قتل کردیا گیا تھا، جب ایک خود کش خاتون بم بار نے راجیو گاندھی کو گلے میں ہار پہناتے ہوئے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔ پیراریولن رہائی کے بعد جب گھر پہنچے تو انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے ۔
Visuals of #Perarivalan celebrating after the Supreme Court ordered his release. #PerarivalanRelease pic.twitter.com/CZQ2Zqvqed
— TheNewsMinute (@thenewsminute) May 18, 2022
Discussion about this post