گلگت بلتستان میں موسم سرما کی مناسبت سے ” گھولگن ونٹر اسپورٹس میلہ ” اپنے اختتام کو پہنچا۔ جس کی خاص بات یہ رہی کہ 4 برس کی ماہ نور نے آئس اسکیٹنگ مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کرکے سب کو حیرت زدہ کردیا۔ ماہ نور نے انتہائی مہارت اور دلکش انداز میں اس مقابلے میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا کہ تماشائی داد دینے پر مجبور ہوئے۔ 4 برس کی ماہ نور کا تعلق ضلع نگار کی وادی ہوپر سے بتایا جاتا ہے۔
جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے آئس اسکیٹنگ مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کئی مہینوں سے مشق کی تھی۔ ماہ نور کے مطابق اُنہیں اس بات کی خوشی ہے کہ انہوں نے اس قدر غیر معمولی کارکردگی دکھائی کہ ان کے گلے میں چاندی کا تمغہ سج گیا۔
’گھولکن ونٹر اسپورٹس فیسٹیول‘ 17 سے 23 جنوری تک جاری رہا۔ جس میں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جنہوں نے برف پوش پہاڑوں پر ہونے والے کئی مقابلوں میں حصہ لے کر اس میلے کو یادگار بنادیا۔
Discussion about this post