سوشل میڈیا پر حکومت پاکستان فنانس ڈویژن سے منسوب ایک نوٹی فکشن خاصا گردش کررہا ہےجس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ حکومت پاکستان نے 5 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نوٹی فکشن کے مطابق یہ کرنسی نوٹ 30 ستمبر کے بعد قابل قبول نہیں ہوگا۔
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضٰی سولنگی کے ٹوئٹ کے مطابق 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کو بند کرنے کی افواہ ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ وفاقی وزیر کے مطابق حکومت ایسے جھوٹے نوٹی فکشن کو پھیلانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرے گی۔
This is fake. The Govt of Pakistan shall act against the people spreading this kind of fake news to create chaos.
یہ جھوٹا نوٹیفکیشن ہے۔
حکومتِ پاکستان ایسے جھوٹے نوٹیفیکیشن پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرے گی۔
👇 pic.twitter.com/9yU3DlM5UK— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) September 7, 2023
اس سلسلے میں عوام سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ ان بے بنیاد اور جھوٹی افواہوں پر کان نہ دھریں۔ حکومت نے کوئی ایسا فیصلہ نہیں کہ 5 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ 30 ستمبر کے بعد مکمل طور پر بند کردیا جائے گا۔
Discussion about this post