ہالی وڈ سپر اسٹار جونی ڈیپ نے سابق شریک سفر امبربرڈ کا مقدمہ فیصلہ اپنے حق میں آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ جونی ڈیپ نے امریکی جیوری کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ ہالی وڈ سپراسٹارنے امبرہرڈ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔ اس مقدمے میں 6 ہفتے تک سماعت ہوئی۔ جس میں آخر کارجونی ڈیپ سرخرو ہوگئے۔ عدالتی فیصلے کےبعد جونی ڈیپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 6 سال قبل اُن کی زندگی، بچے اوردوستوں کی زندگیوں میں کئی نشیب و فراز آئے۔ خوشی ہے کہ ان سب نے جونی اُن کی باتوں پر یقین کیا۔ جونی ڈیپ کے مطابق میڈیا نے اُن پر بے بنیاد الزامات لگائے۔ نفرت انگیز مواد پھیلایا گیا، جس نے اُن کی زندگی اورکیرئیرپر ناکافی نقصانات ڈالے۔خوشی تو اس بات کی ہے کہ 6 سال بعد جیوری نے اُن کی زندگی واپس کردی۔ انہوں نے اس بات کی امید ظاہر کی کہ اُن کے کیس سے دوسرے مرد اور خواتین کو اپنے حالات میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔ اب ایک نیا باب کا آغاز ہوگا۔ یہ حقیقت ہے کہ سچائی کبھی ختم نہیں ہوتی۔ یاد رہے کہ امریکی ریاست ورجینیا کی جیوری نے جونی ڈیپ کیس کے فیصلے میں جونی ڈیپ کو بہت بدنام کرنے پر سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ 15 ملین ڈالر جرمانہ ادا کریں گی جبکہ غلط الزام لگانے پر ڈیپ سابقہ بیوی کو 2 ملین ڈالر دیں گے۔
View this post on Instagram
Discussion about this post