پاکستان شوبزنس کی دنیا بھر شناخت بننے والے ’20ویں لکس اسٹائل ایوارڈز‘ کا میلہ کراچی میں سجا۔ جس میں مختلف چمکتے دمکتے ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر فیشن کے نت نئے انداز کے جلوے لٹائے۔

اسٹیج پر مختلف فنکاروں نے پرفارمنس دے کر اس محفل کو اور رنگین بنادیا، ان میں ماہرہ خان، مہوش حیات، میرا، ریشم اور احسن خان نے پرفارمنس دی۔

بات کی جائے اس سال ایوارڈز ملنے والی شخصیات کی تو بہترین ڈراما رائٹر کے لیے عمیرہ احمد کا نام پکارا گیا۔ ڈراما تھا ’الف‘۔کرٹک چوائس برائے بہترین اداکارہ کے لیے یمنیٰ زیدی کو ’پیار کے صدقے‘ پر ملا۔ویوورز چوائس برائے اداکارہ کا اعزاز بھی یمنیٰ زیدی کو ہی ملا۔ ڈراما بھی ’پیار کے صدقے‘ ہی تھا۔کرٹک چوائس برائے اداکار کے لیے بلال عباس رہے۔ ڈراما تھا ’پیار کے صدقے‘۔ ویوورز چوائس برائے اداکار کے لیے ’دیوانگی‘ پر دانش تیمور ایوارڈ کے حق دار ٹھہرے۔

بہترین ڈراما سیریل ’عہد وفا‘ قرار پایا۔ ’پیار کے صدقے‘ کے فاروق رند کو بہترین ہدایتکار کے لیے ایوارڈ دیا گیا۔ بہترین ساؤنڈ ٹریک پر راحت فتح علی خان کو چنا گیا۔ ’عہد وفا‘ کا ٹائٹیل ٹریک ہی ایوارڈ کی وجہ بنا۔بہترین ایمرجنگ ٹیلنٹ کا ایوارڈ عدنان صمد خان، ڈراما ’عہد وفا‘ تھا۔موسیقی کی بات کی جائے تو عزیز قاضی بہترین ایمرجنگ ٹیلنٹ میوزک ٹھہرے۔

بہترین میوزک ویڈیو ڈائریکٹر کے لیے حمزہ بن طاہر کو ایوارڈ ملا۔’تیری تصویر‘ بہترین نغمہ جبکہ بہترین گلوکار عباس علی خان کو منتخب کیا گیا۔ شعبہ فیشن میں بہترین ایمرجنگ فیشن سارا ذوالفقار، جبکہ بہترین میک اپ کے لیے سنیل نواب کا انتخاب ہوا۔ بہترین فیشن فوٹو گرافر کے لیے نجم محمود کا نام پکارا گیا۔ جبکہ مرحومہ حسینہ معین کے لیے اسپیشل ایوارڈ بھی مختص کیا گیا۔

Discussion about this post