اسٹیٹ بینک نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا 75 روپے کا کرنسی نوٹ دراصل جعلی ہے، اس کا حقیقت سے کوئی تعلق ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ نوٹ یہ کہہ کر وائرل کیا جارہا ہے کہ پاکستان کی 75 ویں سال گرہ کے موقع پر یہ نوٹ جاری کیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر یادگاری نوٹ پرنٹ تو کیا جائے گا لیکن جو سوشل میڈیا پر ہے، وہ ایسا نہیں ہوگا۔
#SBP clarifies that the design circulating on various social media platforms regarding commemorative banknote to be issued on the 75th independence day of Pakistan is Fake. pic.twitter.com/kI38Xs0RTN
— SBP (@StateBank_Pak) June 24, 2022
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارتِ خزانہ نے اسٹیٹ بینک کو 75 روپے کا نوٹ چھاپنے سے آگاہ کیا ۔75 روپے کے نوٹ کی چھپائی مقامی کاغذ پر ہوگی۔
Discussion about this post