جنوبی کورین شہر سیؤل میں 30ہزار کے قریب حکومتی ورکرز سڑکوں پر نکل ہوئے تھے۔ جن کا احتجاج حکومت کی جانب سے تن خواہوں میں اضافہ نہ کرنے اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر تھا۔ مظاہرین کی خاص بات یہ رہی کہ ان سب نے دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والی ویب سیریز ’اسکویڈ گیمز‘ کے باڈی گارڈز کا روپ دھارا ہوا تھا اور مختلف مقامات سے گزرتے ہوئے حکومت کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔ اسکویڈ گیمز کے باڈی گارڈز بنے یہ احتجاجی اپنے ساتھ ڈھول تاشے بھی لائے تھے، جنہیں زور زور سے بجا کر انہوں نے حکومت کے اقدامات پر گانے بھی گئے۔
ان مظاہرین کا شکوہ ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے انہیں مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ وہ وبا کے بعد تن خواہوں میں اضافہ کرے گی لیکن فی الحال ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا۔ ان مظاہرین کی جانب سے کوئی گڑ بڑ نہ ہوجائے، اسی لیے جگہ جگہ پولیس اہلکار بھی تعینات تھے، جن کی تعداد ہزاروں بتائی جارہی ہے۔ صرف سیؤل میں ہی نہیں ساؤتھ کورین کنفیڈریشن آف ٹرینڈ یونز کی جانب سے 13شہروں میں ہڑتال بھی کی جارہی ہے۔
Discussion about this post