گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کے حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 84 فی صد پاکستانیوں کی ایک بڑی شرح کے مطابق پاکستان میں سفر کرنا محفوظ تصور کرتے ہیں۔سروے میں پاکستانی خواتین اور مرد حضرات سے یہ سوال دریافت کیا گیا تھا کہ وہ پاکستان میں سفر کرتے ہوئے آپ خود کو کتنا محفوظ محسوس کرتے ہیں یا کرتی ہیں؟ اس سلسلے میں 3 فی صد پاکستانیوں کو اس سفر کو غیرمحفوظ قرار دیا جبکہ 12 فی صد پاکستانیوں کے مطابق وہ خود کو کم نہ کم نہ زیادہ محفوظ محسوس کرتے ہیں۔
42 فی صد پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ وہ خود کو کسی حد تک محفوظ محسوس کرتے ہیں جبکہ 42 فی صد پاکستانیوں کے مطابق ملک بھر میں سفر کرتے ہوئے وہ خود کو بہت زیادہ محفوظ تصور کرتے ہیں۔ گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن کا حالیہ سروے گیلپ انٹرنیشنل سے منسلک گیلپ اور گیلانی پاکستان کی مدد سے کیا گیا۔ یہ سروے پاکستان کے چاروں صوبوں کی دیہی وہ شہری آبادی کے 856 مرد حضرات اور خواتین سے 2020 میں منعقد ہوا۔
Discussion about this post