اسماعیلہ مصطفیٰ سوشل میڈیا کے ہارٹ فیورٹ تصور کیے جاتے ہیں جن کے دس لاکھ سے زائد انسٹا گرام میں فالورز ہیں۔ انہی کے صاحبزادے محمد اول مصطفیٰ ہیں۔ جن کی عمر صرف 9 سال ہے اور جن کے انسٹا گرام پر صرف 9 پوسٹ پر 26 ہزار فالورز ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ نائجریا کے امیر ترین بچے تصور کیے جاتے ہیں۔ جنہیں نائجریا میں ” رچی رچ ” تصور کیا جاتا ہے۔
جن کے پاس سپر کارز ہیں، پرائیوٹ جیٹ ہیں اور عالی شان محل بھی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق محمد اول مصطفیٰ نے صرف 6 برس کی عمر میں محل خریدا۔ والد کے پاس بے انتہا دولت ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس 9 برس کے بچے کی زندگی شاہانہ انداز میں گزر رہی ہے۔ جو ایک مقام سے دوسرے مقام تک سفر کرنے کے لیے لگژری گاڑیوں پر سفر کرتا ہے اور اگر کسی اور شہر کا رخ کرنا ہو تو اپنے نجی جیٹ طیارے کا استعمال کیا جاتاہے۔
مہنگے ترین لباس اور چیزیں خریدنے میں محمد اول مصطفیٰ کسی سے پیچھے نہیں رہتا ۔ نائجریا جہاں غربت ہے، وہاں محمد اول مصطفیٰ کی اس ٹھاٹ باٹ سے بھری زندگی پر ہر کوئی رشک کرتاہے۔ محمد اول مصطفیٰ کا ارادہ ہے کہ وہ انسٹا گرام ہی نہیں دیگر سوشل میڈیا ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے اپنے والد سے زیادہ امیر کبیر بنیں۔ اسی لیے وہ ان دنوں مختلف ویڈیوز بنانے میں سرگرم ہیں۔
Discussion about this post