اکنامسٹ انٹلی جنس یونٹ کے تازہ ترین سروے میں دنیا بھر کے 173ممالک زندگی گزارنے کی لاگت، اشیا اور رہائش کے بارے میں سروے کرایا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ اسرائیلی دارالحکومت جو 2020میں 5ویں نمبر پر تھا، وہاں مہنگائی کا ایسا طوفان برپا ہوا ہے کہ اس سال تل ابیب نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فرانسنسی شہر پیرس اور سنگا پور اس درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر رہے۔
اس سروے کے مطابق شامی شہر دمشق گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی سب سے سستا ترین شہر ہونے کا اعزاز اپنے پاس رکھنے میں کامیاب رہا۔اس فہرست میں زیورخ کا تیسرا، ہانگ کانگ کا چوتھا اور نیویارک کا پانچواں نمبر ہے۔ جاپانی شہر اوسکا ٹاپ ٹین میں آخری جگہ بنانے میں کامیاب ہوا۔سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے باعث تجارت محدود ہو کر رہ گئی، جبھی رسد اور طلب کو فرق پڑا۔ اسی کے ساتھ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے بھی مہنگائی میں اضافہ کیا۔
توجہ طلب بات یہ ہے کہ گزشتہ سال ایرانی شہر تہران جو 79ویں نمبر پر تھا۔ اس سال وہ اس درجہ بندی میں 29ویں نمبر پر پہنچ گیا۔ جو اس جانب بھی اشارہ ہے کہ ایران میں بھی مہنگائی زندگی کا سفر مشکل ترین کردیا ہے۔
Discussion about this post