وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ کورونا وبا کے باوجود 3سال میں 11لاکھ پاکستانی ایسے ہیں، جنہیں بیرون ملک ملازمتیں ملی ہیں۔ فواد چوہدری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگلے 2برس میں اُن کی حکومت مزید 20لاکھ پاکستانیوں کے لیے بیرون ملک روزگار کے مواقع پیدا کرے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اس سلسلے میں باقاعدہ ایک فہرست بھی جاری کی۔ جس کے مطابق پاکستانیوں کے لیے سب سے زیادہ روزگار کے مواقع سعودی عرب میں روشن ہوئے۔ اس کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہے کہ 2019سے اب تک 5لاکھ 69ہزار 870پاکستانی سعودی عرب ملازمت کے لیے جاچکے ہیں۔
کرونا کے باوجود تین سال میں گیارہ لاکھ لوگوں کو تو صرف بیرون ملک نوکری ملی ہے، اگلے دو سالوں میں پوری امید ہے بیس لاکھ لوگ بیرون ملک جائیں گے، ان کی تفصیل اسطرح ہے pic.twitter.com/Fm7JQb9os1
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 2, 2021
متحدہ عرب امارات میں بھی 3سال کے دوران اب تک 2لاکھ 71ہزار 775پاکستانی مختلف عہدوں پر کا م کررہے ہیں۔ عمان میں 2019سے اب تک 61ہزار 423پاکستانیوں کو روزگار ملا۔ قطر میں 53ہزار 692پاکستانی برسرروزگار ہیں۔ بحرین میں 25ہزار 96 اور ملایشیا میں 13ہزار673پاکستانی کام کررہے ہیں۔ بات کی جائے برطانیہ کی تو گزشتہ 3برسوں کے دوران 2ہزار464پاکستانیوں نے برطانیہ کا رخ کیا ہے۔ امریکا میں ایک ہزار ایک سو57پاکستانی ملازمت کے لیے جاچکے ہیں۔
دوسری جانب چین نے بھی پاکستانیوں کے لیے نوکریوں کے 1164افراد کے لیے اپنے در کھولے ہیں۔ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد کے لیے بیرون ملک ملازمت کے مواقع روشن کرنے کے لیے حکومت نے خاطر خواہ اقدامات کیے ہیں۔
Discussion about this post