میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے جمعے کو سیالکوٹ میں مشتعل افراد کے ہاتھوں سری لنکن منیجر کے وحشیانہ قتل کی تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی ہے۔ اب تک مرکزی ملزمان سمیت 112افراد کو پولیس گرفتار کرچکی ہے۔ رپورٹ میں اس جانب بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ اشتعال دلانے والوں کوبھی سلاخوں کے پار کردیا گیا ہے جن سے مزید ملزمان کے لیے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ فیکٹری منیجرز کی مدد سے اس واقعے کے دیگر ملزمان کی بھی شناخت کا عمل جاری ہے۔ وزیراعظم عمران خان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ سیال کوٹ کے واقعے کی تحقیقات کی نگرانی وہ خود کریں گے اور ذمے داروں کو کڑی سزا دی جائے گی۔
سری لنکن وزیراعظم کا ردعمل
سری لنکا کے وزیراعظم نے اپنے شہری کے مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق توقع ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس واقعے میں ملوث سبھی افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا اپنا وعدہ پورا کریں گے۔
Shocking to see the brutal and fatal attack on Priyantha Diyawadana by extremist mobs in #Pakistan. My heart goes out to his wife and family. #SriLanka and her people are confident that PM @ImranKhanPTI will keep to his commitment to bring all those involved to justice.
— Mahinda Rajapaksa (@PresRajapaksa) December 4, 2021
ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کا مطالبہ
ایچ آر سی پی کے بیان کے مطابق سیال کوٹ واقعہ قابل مذمت ہے۔ اس واقعے کی فوری اور غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائے۔اس واقعے میں ملوث افراد کو سزا دینی ہوگی۔
سری لنکن منیجر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن شہری پریا نتھا کی لاش کا زیادہ تر حصہ جلا ہوا پایا گیا۔ جسم پر لگی آگ سے ہڈیاں تک ٹوٹ گئیں۔
پولیس کا ایکشن
پنجاب پولیس کا ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے اور آپریشن رات سے جاری ہے۔اس سلسلے میں 50سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ 110 افراد کوگرفتار کیا گیا۔ جبکہ 900 افراد کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ زیرِ حراست ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔اسی طرح مختلف ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور تلاش بھی جاری ہے۔ یاد رہے کہ جمعے کو سیال کوٹ میں مشتعل ہجوم نے سری لنکن منیجر کو پوسٹر پھاڑنے کے الزام میں ڈنڈے مار کر موت کی نیند سلا دیا تھا۔
The Punjab Police has arrested all prime accused in the #Sialkot incident after conducting raids, accessing CCTV footage & conducting forensic investigation of cellphones footage. As per directives of Prime Minister @ImranKhanPTI all necessary steps are underway in this regard. pic.twitter.com/Y0l6m0te9m
— PTV News (@PTVNewsOfficial) December 4, 2021
Discussion about this post