وہاڑی کے ڈسٹرکٹ کمشنر کے دفتر کے احاطے میں نصب قائد اعظم کے مجسمے سے رات گئے چور اُن کی عینک لے اڑے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جدید کیمرے اور فول پروف سیکوریٹی انتظامات کے باوجود چوروں نے یہ کارستانی دکھائی ہے۔ یہ مجسمے ڈی سی آفس کے سبزہ زار میں نصب ہے، جہاں سے گزر کر ہر شخص مرکزی دفتر میں جاتا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اُن چوروں کی تلاش میں ہیں،جو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے کی عینک چوری کرگئے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بہاولپور میں پاکستانی بین الاقوامی ہاکی کھلاڑی کے مجسمے سے ہاکی چرانے کی بھی واردات ہوچکی ہے۔
Discussion about this post