جمعے کو سیال کوٹ کی فیکٹری میں سینکڑوں مشتعل افراد سے سری لنکن منیجر پریانتھا کمار کو بچانے کی کوشش میں ایک اور پروڈکشن منیجر ملک عدنان نے ہر ممکن کوشش کی۔ وہ سری لنکن منیجر کو بچانے کی جدوجہد میں خود بھی تشدد کا نشانہ بنے لیکن ملک عدنان نے پوری کوشش کی کہ کسی طرح ان کے ساتھی منیجر پریا نتھا کمار کی جان مشتعل ہجوم سے بچ جائے۔مختلف وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملک عدنان خود ڈھال بن گئے لیکن اپنی تمام تر جستجو اور بہادری کے باوجود وہ پریانتھا کمار کی جان نہ بچا سکے۔ کئی مواقع پر انہوں نے ہجوم کو سمجھانے کی بھی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔
ملک عدنان کی اس بہادری اور جرات کو وزیراعظم عمران خان نے بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا۔ جنہوں نے بذریعہ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’پوری قوم کی جانب وہ ملک عدنان کی بہادری اور اخلاقی جرات کو سلام پیش کرنا چاہتے ہیں، جنہوں نے سیال کوٹ میں اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہوئے پریانتھا کمار کو پناہ دینے اور خود کو ڈھال بناکر مشتعل ہجوم سے بچانے کی پوری کوشش کی۔ ان کی اسی دلیری پر ’تمغہ شجاعت‘سے نوازا جائے گا۔
پوری قوم کی جانب سے میں ملک عدنان کی بہادری اور اخلاقی جرات کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں کہ جنہوں نے سیالکوٹ میں اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہوئے پریانتھا دیاوادنا کو پناہ دینے اور خود کو ڈھال بنا کر انہیں جنونی جتھے سے بچانے کی پوری کوشش کی۔ ہم انہیں تمغۂ شجاعت سے نوازیں گے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 5, 2021
Discussion about this post