بھارت میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل مذاق بن کر رہ گیا۔ اس کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہے کہ ریاست بہار کے ضلع ارول کے پرائمری ہیلتھ سینٹر سے ملنے والی کورونا ویکسی نیشن کی فہرست میں انکشاف ہوا ہے کہ یہاں سے بھارتی وزیراعظم مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، کانگریسی رہنما سونیا گاندھی، بالی وڈ اداکارہ پریانا چوپڑہ اور اکشے کمار نے ویکسین لگاچکے ہیں۔فہرست کے منظر عام پر آنے کے بعد سوال اٹھ رہے ہیں کہ بھارت میں کورونا ویکسی نیشن کے لیے کس قدر ناقص انتظامات کیے جارہے ہیں اور ساتھ ساتھ عملہ کس قدر غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کررہا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابتدا میں اس سینٹر کے 2 ڈیٹاآپریٹرز پروین کمار اور وٹے کمار کو معطل کردیا گیا ہے، جنہوں نے ہیلتھ منیجر پر الزام لگایا ہے کہ اُس کے دباؤ کی وجہ سے انہوں نے یہ عمل کیا۔ کہا جارہا ہے کہ اس فہرست میں کئی اور دیگر نامی گرامی شخصیات کے نام شامل ہیں، جن کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ اُنہوں نے اس سینٹر سے کورونا بچاؤ کے ٹیکے لگائے۔اس سارے معاملے پر بہار کے وزیر صحت منگل پانڈے کا کہنا ہے کہ وہ جعل سازی کے اس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔اُن کا تو یہ بھی کہنا ہوسکتا ہے کہ یہ کمپیوٹر ڈیٹا انٹری کی غلطی ہو۔
Discussion about this post