نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی کی عوام کوایک اور بڑا صدمہ دے دیا۔ اب کراچی والے فی یونٹ 3روپے 75پیسے اضافی بجلی کے بل بھریں گے۔ نیپرا نے باقاعدہ نوٹی فکشن بھی جاری کردیا۔ کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی ستمبر کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے اور لاگو کیے گئے چارجز اب دسمبر کے بلوں کے ساتھ وصول کیے جائیں گے۔ یاد رہے نیپرا نے 29نومبر کو ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی تھی، جس کا اب فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔
Discussion about this post