برطانوی جریدے ’ایسٹرن آئی‘ کے تازہ ترین سروے میں یہ 50ایشیائی فنکاروں کی درجہ بندی پر سروے کرایا گیا۔ وہ اداکار یا گلوکار جنہوں نے دنیا بھر میں اپنی شہرت کے ڈنکے بجائے۔ جنہوں نے پرستاروں کی تعداد بڑھائی۔ اس فہرست میں نمبر ون کی پوزیشن پر بھارتی اداکار پربھاس کا نمبر رہا۔ جو تیلگو ہی نہیں ہندی زبان کی فلموں میں بھی نظر آتے ہیں۔
رز احمد نے دوسری پوزیشن پر قبضہ جمایا ہے۔ جو ہالی وڈ کے سپر اسٹار تصور کیے جاتے ہیں۔ ساتھ ہی وہ اسلامو فوبیا کے خلاف کئی بار آواز بلند کرچکے ہیں۔ یہی نہیں اس بار وہ پہلے مسلم اداکار تھے، جو آسکر کی بہترین اداکار کی کیٹگری کے لیے نامزد ہوئے۔
تیسری پوزیشن پر پریانا چوپڑہ کا راج رہا۔ جنہوں نے بالی وڈ سے اب ہالی وڈ میں قدم رکھ دیا ہے۔ چوتھے نمبر پر منڈی کالنگ کا رہا۔ جبکہ پانچویں نمبر پر سروں کی مالا چھیڑنے والی شریا گھوشل رہیں۔صرف ہندی ہی نہیں بھارت کی دیگر زبانوں کے ساتھ ساتھ انگریزی میں بھی نغمہ سرائی کررہی ہیں۔
پاکستانی نژاد ہالی وڈ اسٹار کمیل ننجوانی کا چھٹا نمبر رہا۔ جو اپنی مزاحیہ اداکاری کی بنا پر دنیا بھر میں منفرد پہچان رکھتے ہیں۔ساتویں نمبر پر پاکستانی اداکار ہ سجل علی رہیں۔ جو ٹی وی اور فلم کے علاوہ ماڈلنگ کی دنیا کا بھی بڑا نام ہیں۔ ان دنوں جمائمہ خان کی فلم ’واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود‘ میں نظر آرہی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سجل علی نے 7ویں پوزیشن تو سنبھالی ہے و ہ اس اعتبار سے اہمیت رکھتی ہے کہ امیتابھ بچن (32) تاپسی پنو) 14) اکشے کمار (18) اور شاہ رخ خان (27) جیسے اداکار وں کی درجہ بندی ان کے بعد ہی آتی ہے۔ اس فہرست میں حدیقہ کیانی اور بلال عمران عباس کا نام بھی شامل ہے۔
Discussion about this post