سابقہ جرمن چانسلر انگیلا میرکل جن پر اقتدار کی دیوی 16 برسوں سے بھی زیادہ مہربان رہی بلا آخر آٹھ دسمبر کو ان کے اقتدار کا سورج غروب ہوگیا اور جرمنی حکومت کی باگ دوڑ چانسلر اولاف شولز کو دے دی گئی۔ سیاست سے کنارہ کش ہونے کے بعد انگیلا میرکل کی مصروفیات کیا ہونگی؟ اس سے متعلق کئی خبریں زیر گردش ہے جہاں یہ بھی خبر آرہی ہے کہ وہ اپنی سیاسی سوانح حیات میں ایک کتاب لکھے گی، جمعہ کو ان کے سیاسی مشیر بیٹ بومن نے اعلان کیا کہ وہ اور میرکل مل کر ایک کتاب لکھیں گے جو سابق جرمن چانسلر کی سیاسی یاد داشت پر ہوگی۔ بیٹ بومن نے جرمن میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میر کیل اپنی کتاب میں اپنے ان اہم سیاسی فیصلوں پر روشنی ڈالیں گی جو انھوں نے اپنے اقتدار کے دنوں میں کیے۔ خاص طور پر وہ فیصلے جن کا تعلق جرمنی میں ان کے دور میں آنے والے مالی مشکلات، ریفیوجی کرائسز اور کویڈ کے دور میں لیے گئے فیصلوں پر کتاب ہوگی۔

انگیلا میرکل کون تھیں؟
انگیلا میرکل کو ماں اور یورپ کی ملکہ کے نام سے پکارا جاتا ہے، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہں نے جرمن بحرانوں کا بہت احسن طریقے سے سامنا کیا۔ انجیلا میرکل کے دور اقتدار کا آغاز 2005 میں ہوا جبکہ 13 برس بعد انہوں نے اپنی قدامت پسند سیاسی جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین کی قیادت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔ انگیلا کو روسی صدر ولدیامیر پیوٹین سے سیاسی طور پر قریب سمجھا جاتا تھا۔ ڈی ڈبلیو کی رپورٹس کے مطابق انگیلا مرکل نے کئی بین الاقوامی بحرانوں میں جرمنی کی قیادت کی۔ ان کے دور اقتدار میں جرمنی کو سنہ 2008 کے عالمی مالی بحران سے لے کر 2015 میں پناہ گزینوں کے بحران اور برطانیہ کے بریگزٹ جیسے پیچیدہ معاملات اور کورونا وائرس کی وبا جیسے چیلنجز سامنا رہا۔
Discussion about this post