اسرائیلی شہر ایلات میں ہونے والے اس مقابلہ حسن میں دنیا بھر کی دوشیزائیں اکٹھی ہوئی تھیں، جن کی خوبصورتی، مثالی دلکشی اور ذہانت نے ہر کسی کو متاثر کیا۔ مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد آخری اسٹیج پر صرف 5حسینائیں مقابلے پر تھیں۔ اور پھر ان میں سے صرف دوشیزائیں تھیں، جن میں سے ایک کے سر پر مس یونیورس 2021کا تاج سجانا تھا۔ ایک ہرناز ساندھو کا تعلق بھارت سے تھا تو دوسری پیراگوئے کی نادیہ فیریرا۔ اور جب جج نے 70ویں مس یونیورس کے لیے بھارتی دوشیزہ ہرناز ساندھو کا نام پکارا تو وہ فرط جذبات سے اپنے آنسوؤں پر قابو نہ رکھ پائیں۔
یوں 21سال بعد ایک بار پھر کسی بھارتی حسینہ کے کو ’مس یونیورس‘ بننے کا اعزاز ملا۔ نئی مس یونیورس ہرناز ساندھو کا تعلق چندی گڑھ سے ہے۔ خوبصورت اور پرکشش دوشیزہ ہرناز پیشے کے اعتبار سے اداکارہ ہیں۔ جو پریانکا چوپڑہ کو اپنا آئیڈل تصور کرتی ہیں۔ ہرناز ساندھو کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ 2017میں ’مس چندی گڑھ‘ رہ چکی ہیں۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں۔
یاد رہے کہ 2000میں لارا دتہ نے آخری بار بھارت کے لیے مس یوینورس کا تاج سر پر سجایاتھا۔ جنہوں نے ہرناز ساندھو کی اس کامیابی پر انہیں مبارک باد دی ہے۔
The new Miss Universe is…India!!!! #MISSUNIVERSE pic.twitter.com/DTiOKzTHl4
— Miss Universe (@MissUniverse) December 13, 2021
Discussion about this post