دنیا کے دوسرے طاقت ور ترین صدر پیوٹن نے اس بات کا انکشاف دستاویزی فلم’روس جدید تاریخ‘ میں کیا ہے۔ جو بہت جلد روسی چینل ون سے نشرہوگی۔ پیوٹن کہتے ہیں کہ جب سوویت یونین کے ٹکڑے ٹکڑے ہوئے تو انہوں نے انتہائی مشکل حالات کا سامنا کیا۔ نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ گھر کے اخراجات پورا کرنے کے لیے وہ بعض اوقات ٹیکسی ڈرائیور کے طور پر بھی کام کرسکے۔ پیوٹن کے مطابق یہ ساری تگ و دو وہ محض اس لیے کرتے رہے کہ تاکہ اضافی رقم کمائی جاسکے۔ وہ اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ زندگی کے اس تلخ تجربے کو انہوں نے دنیا سے پوشیدہ رکھا لیکن یہ سچائی ہے، جس پر اُنہیں کوئی شرمندگی نہیں۔
یاد رہے کہ سوویت یونین کے زوال سے پہلے پیوٹن ملک کی خفیہ ایجنسی کے جی بی کے لیے کام کرتے رہے ہیں اور پھر جب روس کے معاشی حالات میں بہتری آئی تو انہوں نے سیاست میں قدم رکھا۔اپنے انقلابی اور معاشی فیصلوں کے باعث بہت جلد عوامی لیڈر ایسے بنے کہ 2008سے صدارت کے عہدے پر فائز ہیں۔
Discussion about this post