انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کی نئی درجہ بندی جاری کردی۔ جس کے مطابق اب پاکستانی کپتان بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میچوں کے نمبر ون بلے باز نہیں رہے اسی طرح ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ان کی ایک درجہ تنزلی ہوگئی ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیچے آنے کی وجہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف بری پرفارمنس بتائی جارہی ہے۔ ڈیوڈ میلان ٹی ٹوئنٹی کے پھر سے نمبر ون بلے باز بن گئے ہیں جبکہ بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیسری پوزیشن ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی درجہ بندی میں بلے بازوں میں اب بھی براجمان ہیں پہلے نمبر پر انگلینڈ کے کپتان جو روٹ اور آسٹریلیا کے مارنس لبوشن دوسرے نمبر پر آگئے۔ ان کے بعد تیسرے نمبر پر ٹیسٹ رینکنگ میں آتے ہیں اسٹیون اسمتھ ان کے بعد آتے ہیں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن
۔
پاکستان کے محمد رضوان اٹھارویں نمبر پر آگئے اور فواد عالم ٹیسٹ رینکنگ میں بیسویں نمبر پر براجمان ہیں جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں گیند بازی پر ٹاپ نمبر پر آتے ہیں آسٹریلوی کھلاڑی پیٹ کمنز، پھر بھارت کے روی چندرن ایشون اور ان کے بعد تیسرے نمبر پر آتے ہیں پاکستان کے شاہین شاہین اآفریدی۔ دوسری جانب پاکستانی ٹیسٹ اسپنر ساجد خان کی بنگلہ دیش کے خلاف اچھی کارکردگی پر تین درجہ بہتری آئی ہے اور وہ 49 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بالرز کی فہرست میں سری لنکا کے وانندو ہسارنگا کا کا پہلا نمبر ہے- پاکستانی آف سپنر شاداب خان ٹاپ ٹین میں آ گئے ہیں ، پانچ درجے ترقی کے بعد ان کا 9 واں نمبر ہے، حارث روف تین درجے ترقی کے بعد 19 ویں اور محمد نواز 29 درجے ترقی کے بعد 54 ویں نمبر پر آ گئے ۔ آل راؤنڈرز کی فہرست میں پہلا نمبر افغانستان کے محمد نبی کا ہے ۔
Discussion about this post