ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے کنفرم کیا ہے کہ اس کے 5 ارکان کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں ، ان میں 3 کھلاڑی اور 2 سپورٹنگ اسٹاف شامل ہیں۔ 3 کھلاڑیوں میں شائی ہوپ، عقیل حسین اور گریوس شامل ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے نائب کوچ اور فزیشین بھی کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔ اسی تناظر میں تیسرا ٹی20 میچ جو آج شیڈول ہے اس کے متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ سیریز شدید خطرات سے دوچارسے ہوچکی ہے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے مطابق سیریز جاری رکھنے کے حوالے سے پی سی بی سے آج بات ہوگی۔
یاد رہے کہ 2 ویسٹ انڈین کھلاڑی اُس وقت کورونا سے متاثر ہوئے تھے جب ٹیم پاکستان پہنچی تھی۔ ویسٹ انڈیز کا ایک کھلاڑی انجری کا شکار بھی ہوا۔ مجموعی طور پر 6 کھلاڑی سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ میچ کھیلنے کے لیے ویسٹ انڈیز کے 11 کھلاڑی کم پڑ گئے ہیں۔
A further five members of the West Indies touring party have tested positive for COVID-19 | More below: https://t.co/lOhSH1UdIu
— Windies Cricket (@windiescricket) December 16, 2021
Discussion about this post