صارفین کی سہولت کو دیکھتے ہوئے میٹا کی زیر ملکیت پیغام رسانی کی ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے۔ جس کی بدولت صارف آڈیو پیغام دوسروں تک بھیجنے سے قبل خود پیغام کی معلومات کی درستگی اور اس کی نوعیت کو معلوم کرسکتے ہیں۔ اس نئے فیچر "آڈیو پری رویو” ان افراد کے لیے بھی خاص ہے جو معاشرے میں گہرا اثروسوخ رکھتے ہیں اور ذرائع ابلاغ میں ان کی بات اور پیغام کو اہمیت دی جاتی ہے، یہ فیچر فل الحال ایشیائی ممالک میں متعارف کروایا گیا ہے، جن میں پاکستان ، بنگلہ دیش، بھارت اور دیگر ممالک کے لیے بطور خاص متعارف کروایا گیا ہے۔ میٹا انتظامیہ نے اس فیچر کے بارے میں کہنا ہے کہ اس آڈیو پری رویو کو بھارتی صارفین کے دیرینہ مطالبے پر پیش کیا گیا ہے۔ بھارت میں 20 سے زائد زبانیں بولی جاتی ہے جس کے پیش نظر ہر بولی کو لکھنا محال ہے اس لیے صارفین کے لئے آڈیو پیغام بھیجنا موثر رہتا ہے۔
They’re not mistakes, they’re rehearsals. Now you can preview your voice messages before you hit send. pic.twitter.com/ohnEVrGTvD
— WhatsApp (@WhatsApp) December 14, 2021
اس سے قبل واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ فیچر کے لیے آڈیو اور ویڈیو کال کا فیچر بھی متعارف کیا تھا جس کے تحت صارف اب واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن پر باآسانی آڈیو اور ویڈیو کال کرسکتا ہے۔
Discussion about this post