ڈونلڈ ٹرمپ کی شریک سفر میلانیا ٹرمپ نے Non-fungible token کو ’میلانیا زویژن‘ کا نام دیا ہے۔ این ٹی ایف دراصل ایک ڈیجیٹل اثاثہ ہے، جو ڈیجیٹل میٹریل کی ملکیت کی حیثیت کو ریکار ڈ کرنے کے لیے ’بلا کچین‘ کا استعمال کرتا ہے۔ بلا کچین عوامی لیجر کے طور پر کام کرتا ہے۔ جو کسی کو بھی ایف ٹی ایف کی صداقت کی تصدیق کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ ایف ٹی ایف ٹیکنالوجی کے ساتھ دستاویزی ڈیجیٹل دستاویزات حالیہ مہینوں میں آرٹ کی نیلامی کا ایک بڑا محرک بن گئے ہیں، اور نیلامی میں قیمت لاکھوں ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
میلانیا ٹرمپ نے اپنے اس نئے پلیٹ فارم کا پوسٹر بھی بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے۔ جس میں میلانیا کی نیلی آنکھوں کو عکاسی کی گئی ہے۔ میلانیا کا کہنا ہے کہ اس پلیٹ فارم سے حاصل ہونے والی آمدنی کا ایک حصہ بچوں کو کمپیوٹر سائنس کی مہارتیں فراہم کرے گا۔ ان میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال نمایاں ہے۔ میلانیا کا کہنا ہے کہ ان کی اس کوشش سے ان بچوں کو اعلیٰ جدید علوم سے آگاہی ملے گی۔
#MelaniaNFT https://t.co/XJN18tMllg pic.twitter.com/qMtVewbdpa
— MELANIA TRUMP (@MELANIATRUMP) December 16, 2021
سابق امریکی خاتون اول کہتی ہیں کہ یہ این ٹی ایف 16سے 31دسمبر کی چیزیں خریدنے کے لیے کارآمد ہوگا۔ جس میں کم و بیش 150ڈالرز تک کی چیزیں دستیاب ہوں گی۔ جنہیں حاصل کرنے کے لیے کرپٹوکرنسی سول اور کریڈٹ کارڈز میں ادائیگیاں قبول ہوں گی۔ یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں مشہور شخصیات میسی اور یوسین بولٹ نے این ٹی ایف کا اپنا مجموعہ متعارف کرایا تھا۔
Discussion about this post