ریاست اترپردیش کے علاقے غازی آباد کے میرج ہال میں یہ ہنگامہ آرائی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مزمل حسین اور ان کے گھر والے بارات کے لیے پہنچے اور نکاح سے عین پہلے دلہن والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ 10لاکھ بھارتی روپے اور ہیروں کی انگوٹھی ادا کریں۔ دھمکی یہاں تک دی گئی کہ اگر مطالبہ پورا نہ ہوا تو بارات واپس لے جائیں گے۔ دلہن والوں کے مطابق وہ پہلے ہی 3لاکھ روپے نقد اور ایک لاکھ روپے کی ہیروں کی انگوٹھی دے چکے ہیں اور اب نکاح سے پہلے یہ مطالبہ اُنہیں ایک آنکھ نہیں بھایا۔ جبھی انہوں نے پہلے گفت وشنید کی لیکن بات نہیں بنی۔
Shocking incident reported, a man, who was said to be #groom, was thrashed for allegedly demanding more #dowry. pic.twitter.com/9AuQI0whVf
— Dr. Xia Khan (@DrXiakhan) December 19, 2021
ایسے میں اِن پر یہ انکشاف ہوا کہ دلہا تو پہلے سے ہی 3بار سہرے کے پھول کھلا چکا ہے۔ یہ سب جان کر انہوں نے دلہے مزمل حسین کی دھنائی کردی۔ دلہن والوں کا کہنا ہے کہ شادی پر 8لاکھ روپے کے اخراجات آئے اور اسی لیے ان کا پارہ ہائی ہوگیا۔ دلہا مزمل حسین کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔ جو اس سارے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔
Discussion about this post