خوبصورت رنگوں سے بھرے پروں والی ایک تتلی جو ایک سپر ہیرو کی طرح ہے اور نظر رکھتی ہے ان مجرموں پر جو نازک کلیوں کو نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ لاہور کی انسانی حقوق کی تنظیم ‘سماج آرگنائزیشن’ نے اپنی نوعیت کی پہلی 2ڈی اینی میٹڈ سیریز ‘سپر سوہنی’ سیریز کو آن لائن نشرکیا جائے گا، جس میں کم سن لڑکے لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرائم کے خلاف بہادری سے لڑنے والے ایک نئے سپر ہیرو کو متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ سیریز 10 سے زیادہ اقساط پر محیط ہے جس کی ہر قسط کو جمعے کو نشر کی جائے گی۔
View this post on Instagram
اینی میٹڈ سیریز سپر سوہنی کا مقصد ملک میں بچوں کے جنسی استحصال کے معاملے کے بارے میں وسیع تر بیداری پیدا کرنا ہے، جس میں بنیادی طور پر نابالغ لڑکیوں پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ اس سیریز میں پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ بچوں سے جنسی استحصال کرنے والے مجرم یا پیڈو فائل صرف اجنبی نہیں ہوتے۔ وہ خاندان کا کوئی فرد ہو سکتا ہے یا کوئی ایسا شخص ہو سکتا ہے جسے بچہ اچھی طرح جانتا ہو اور اس پر بھروسہ کرتا ہو۔ سپر سوہنی کو دی سماج آرگنائزیشن نے پاکستان میں جرمن سفارت خانے کے ساتھ شراکت میں شروع کیا تھا، جرمن سفیر برائے پاکستان برن ہارڈ نے سیریز کا ٹیزر ریلیز کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت ہی دلچسپ پروجیکٹ ہے جو بچوں کو علم ، مہارت اور اعتماد سے آراستہ کرسکتا ہے اور انہیں نقصان پہنچانے سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔
Our partners @TheSamaaj are launching a video series to raise awareness about the important issue of sexual abuse. A very engaging project that can hopefully equip many children with the knowledge, skills & confidence they need to stay safe from harm.Really looking forward to it! pic.twitter.com/5AI68Cxb2w
— Bernhard Schlagheck (@GermanyinPAK) December 12, 2021
Discussion about this post