پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر 18سال قائم ہونے والے گولڑہ ریلوے اسٹیشن کے میوزیم کے سیر سپاٹے کو نکلے ہیں۔ جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔
برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ’نقل و حمل کی ایک اور مشہور عکاسی، پاکستان ریلوے گولڑہ اسٹیشن پر قائم یادگار ورثہ۔‘
…and to another iconic form of transport: Pakistan Railways. Superb heritage at Golra Station pic.twitter.com/cPBPiEnkIF
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) December 22, 2021
برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر اس سیر پر صارفین نے بھی انہیں سراہا۔ جن کا کہنا تھا کہ پاکستان ایسے ہی تاریخی اور یادگار مقامات سے بھرا ہے۔ کچھ نے برطانوی ہائی کمشنر کو مشورہ دیا کہ وہ اسی طرح دوسرے میوزیمز کی بھی سیر کریں تو انہیں وقت کا احساس ہی نہیں ہوگا۔
گولڑہ شریف ریلوے اسٹیشن اسلام آباد کے مضافاتی علاقے میں قائم ہے۔ جس کے میوزیم میں ڈیڑہ سو سال کے قدیم ورثے کو انتہائی مہارت سے محفوظ کیا گیا ہے۔
Discussion about this post