عام طور پر ہم یہ سنتے آئے ہیں کہ کیا ٹی وی شو تھا مزا آگیا لیکن اب لگتا یہی ہے کہ ’مزا‘ کا حقیقی معنوں میں لطف اٹھانے کا موقع آگیا۔ جاپانی پروفیسر ہومی میشیتا نے تیار کردی ہے کہ ایک ایسی پروٹوٹائپ ٹی وی اسکرین، جس کو چاٹ کر آپ مختلف ذائقوں کا ’مزا‘ اٹھاسکتے ہیں۔ ٹیسٹ دی ٹی وی نامی ڈیوائس کے ذریعے ٹی وی اسکرین پر 10مختلف ذائقوں کا کیروسل استعمال کیا گیا ہے،جو کسی خاص کھانے کے ذائقے بنانے کے لیے بطور اسپرے استعمال ہوتے ہیں۔
یہ اسپرے ٹی وی اسکرین پر نمونے کے طور پر ایسا بچھایا گیا ہے کہ زبان لگاتے ہی آپ کو مختلف ذائقوں کا واقعی لطف آئے گا۔ پروفیسر ہومی کہتے ہیں کہ مقصد صرف یہ ہے کہ لوگ کورونا وبا کے دوران گھروں میں رہتے ہوئے دنیا بھر کے دوسرے ریستوران کے کھانوں جیسا تجربہ اٹھاسکیں۔ ان کے مطابق اس پروجیکٹ کے لیے 30طالب علموں کی ایک ٹیم نے ان کے ساتھ کام کیا۔ جنہوں نے کھانے کے ذائقے دار بنانے والے مختلف آلات تیار کیے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ پروٹوٹائپ اسکرین گزشتہ سال بنایا گیا۔ جس پر لگ بھگ 875ڈالرز کی لاگت آئی۔ پروفیسر ہومی کہتے ہیں کہ وہ مستقبل میں اس منفرد ٹی وی اسکرین کے ذائقوں میں مزید اضافہ کرنے کے موڈ میں بھی ہیں۔ ان میں پیزا، چاکلیٹ اور دوسرے کھانے نمایاں ہیں۔ وہ تو یہاں تک کہتے ہیں کہ ٹی وی اسکرین پر روٹی یا بریڈ کو مل کر بھی یوزر چائے یا کافی کے ساتھ اسے استعمال کرسکتے ہیں۔ فی الحال اس ’ٹیسٹ دی ٹی وی‘ نامی ڈیوائس کا آزمائشی تجربہ کیا گیا ہے۔
Discussion about this post