بین الاقوامی شہرت یافتہ پیزا ریسٹورنٹ کی پاکستانی فرنچائز کو اُس وقت ایک دلچسپ آرڈر بھارت سے ملا،جس میں بھارتی لڑکی نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ اسلام آباد میں موجود اپنے ایک دوست کو پیز ا بھیجنا چاہتی ہے لیکن اُسے یہ طریقہ کار نہیں معلوم کہ وہ بھارت سے بیٹھ کر اپنی یہ خواہش کس طرح پوری کرے۔ اسی لیے متعلقہ ریسٹورنٹ اس کی مدد فرمائے۔ جس کے جواب میں پیزا ریسٹورنٹ نے جو فرمائش رکھی کہ اُس کی یہ آرزو اسی صورت ممکن ہوسکتی ہے کہ اگر وہ اتوار کی شب تک 3ہزار لائکس حاصل کرنے کا ٹاسک پورا کردے۔ اگر ایسا ہوا تو یقینی طور پر اُس کے پاکستانی دوست کو پیزا آرڈر کردیا جائے گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی لڑکی نے اتوار کی رات سے پہلے یعنی ہفتے کو ہی اس ٹاسک کو پورا کردیا۔ جس پر یقینی طور پر پاکستانی دوست کو بلا معاوضہ پیزا بھی روانہ کردیا گیا۔ پیزا ریسٹورنٹ نے بھارتی لڑکی کے 3ہزار لائکس کو سراہا اور باقاعدہ ٹوئٹ کرکے یہ ساری روداد دوسروں تک پہنچائی۔جس پر سوشل میڈیا میں دلچسپ تبصرے پڑھنے کو مل رہے ہیں۔
ایک صارف اوشاز کے مطابق تو اب مجھے بھی کسی بھارتی کو اپنا دوست بنانے کی ضرورت ہے۔
So I need to make an Indian friend now?
— Oshaz (@ThisIsOshaz) December 26, 2021
عاصم اسحاق لکھتے ہیں کہ جیسا فاجیتہ پیزا پاکستان میں ملتا ہے، اس کے لیے برطانیہ میں وہ ترستے ہی رہے، ایسا ذائقہ نہیں ملا۔
Can’t find the pak pizza taste in UK, especially no one does fajita here . I wonder if @PizzaHutPak still doing tht.
— ASIM ISHAQUE (@aasimIshaque) December 27, 2021
عروا لکھتی ہیں کہ مجھے بھی ایک فری کا پیزا چاہیے۔ایک صارف کے مطابق سرحد پار ہے کوئی، جو اُن سے دوستی کرنا چاہے۔
Anyone across the border wanna be my friend. ?
— oo (@5hivanii) December 26, 2021
Discussion about this post