نیوزی لینڈ کی خاتون نیوز اینکر اورینی کیپرا نے اپنی زندگی اور کیریئر میں ایک سنگ میل عبور کیا ہے کیونکہ وہ ماوری چہرے کے ٹیٹو کے ساتھ پرائم ٹائم نیوز پروگرام پیش کرنے والی پہلی خاتون اینکر بن گئی ہیں۔ 37 سالہ خاتون اینکر نے اپنے تھوڑی پر روایتی ٹیٹو بنوایا ہوا ہے جو ‘مااوری’ قبیلے کی خواتین کی پہچان ہے۔ مااوری قبیلے کی ایک پرانی روایت ہے جہاں خواتین اپنے تھوڑی پر ٹیٹو بنواتی ہیں جسے ‘موکو کوائی’ کہا جاتا ہے، جو مااوری خواتین کی خاندانی ورثے اور سماجی حیثیت کی نمائندگی کرتا ہے۔
اورینی کیپرا کا تعلق بھی اسی قبیلے سے ہیں، جسے وہ ایک ممتاز صحافی کے طور پر کام کرتے ہوئے فخر سے ظاہر کرتی ہیں۔ 2019 میں اورینی کیپرا مداحوں کی توجہ کا مرکز اس وقت بنی جب وہ دوپہر کے وقت کی نشریات کے دوران اپنے روایتی ماوری چہرے کے ٹیٹو کے ساتھ پہلی نیوز ریڈر بنی۔ لیکن 2021 میں ایک بار پھر تاریخ رقم کرتے ہوئے اورینی اپنے چہرے کی روایتی سیاہی کے ساتھ پرائم ٹائم کی خبریں پیش کرنے والی پہلی خاتون اینکر بن گئی ہیں۔
اورینی کے جانب سے اپنے قبیلے کی روایت کو زندہ رکھنے پر صارفین کی جانب سے انہیں خوب سراہایا جاتا ہے اور ان کے اس اقدام کو انقلابی قرار دیا جاتا ہے۔
اورینی کیپرا کا کہنا ہے کہ ٹیٹو کے ساتھ ٹی وی پرخبریں پڑھنے کا دیرینہ خواب بالآخرپورا ہوگیا۔ توقع ہے کہ آئندہ سالوں میں ما اوری قبیلے کی مزید خواتین چہرے پر ٹیٹو سجائے خبریں پڑھتی نظرآئیں گی۔
Discussion about this post