دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خطرناک قسم اومی کرون کے بڑھتے خطرات کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی انتظامیہ کی جانب سے نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلہ قائم کرنے کے لیے خصوصی علامتیں ایک بار پھر چسپاں کردی گئیں۔ اعلی انتظامیہ کی جانب سے نمازیوں اور زائرین کو مطلوب خدمات پیش کی جارہی ہے جبکہ اس دوران سینی ٹائزیشن کا عمل بھی بڑھادیا گیا ہے۔
Dear Muslim:
After you arrive to the Prophet’s Masjid, please:
1- Follow the guidelines and instructions.
2- Avoid pushing and shoving.
3- Enter via the designated doors.
4- Pray in the designated places.
5- While praying make sure to leave a space between you and others#COVID19 pic.twitter.com/rxhFDRQoUd— WMN-ENG (@wmngovEN) December 30, 2021
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مطاف میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیے حسب سابق ٹریک بنائے جارہے ہیں۔ جس کے لیے پورے مطاف میں زمین پر نشانات کے سٹیکر لگائے جارہے ہیں۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ اسی طرح مصلوں کی دوبارہ تقسیم ہو رہی ہے تاکہ نمازیوں کے درمیان ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھا جائے، تمام مصلوں میں بھی سماجی فاصلے پر عمل کرنے کے لیے سٹیکر چسپاں کئے جارہے ہیں۔
حرمین کی اعلی انتظامیہ نے تمام لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔ نمازیوں کو ماسک پہننا لازمی ہوگا نیز حرمین شریفین میں نماز کے دوران سماجی فاصلے کو یقینی بنانا ہوگا۔
التزام المصلين في المسجد النبوي بتطبيق التباعد الجسدي و التقيد بالإجراءات الاحترازية والوقائية.#المسجد_النبوي #كورونا pic.twitter.com/9JC9HtLj7g
— وكالة شؤون المسجد النبوي (@wmngovsa) December 30, 2021
Discussion about this post