کوہلی اور ان کی کپتانی میں ایک بار نیا ڈرامائی موڑ آیا ہے۔ بھارتی چیف سلیکٹر چیتن شرما کی توپوں کا رخ اب کوہلی کی جانب ہوگیا ہے۔ جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی میچز میں کوہلی کی کپتانی چھوڑنے پر نیا انکشاف کردیا ۔ چیتن شرما کہتے ہیں کہ کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے ہی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کرکے حیران کردیا۔
چیف سلیکٹر نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ کوہلی کو سب نے روکنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے ایک نہ سنی۔ چیتن شرما کہتے ہیں کہ کوہلی کے اس فیصلے پر سبھی کو حیرت ہوئی بلکہ یہ چونکا دینے والا تھاکیونکہ ہم سمجھتے تھے کہ ورلڈ کپ سے پہلے کوہلی کا یہ اعلان ٹیم کے مورال کو ڈاؤن کرسکتا ہے۔ اس فیصلے کا اثر اس ایونٹ پر پڑسکتا ہے لیکن کوہلی نے من مانی کی۔ کوہلی کو یہی مشورہ دیا گیا کہ وہ فی الحال اپنا یہ فیصلہ واپس لے لیکن وہ کسی صورت ماننے کو تیار نہیں تھے۔ سلیکٹرز کا یہی کہنا تھا کہ کوہلی بعد میں یہ قدم اٹھائیں، اس موضوع پر بعد میں بھی بات ہوسکتی ہے لیکن کوہلی نے میٹنگ میں دو ٹوک موقف اختیار کیا۔ بہرحال ہم ان کی عزت کرتے ہیں لیکن انہوں نے ذرائع ابلاغ میں غلط بیانی سےکام لیا۔
Discussion about this post