ویڈیو جرنلسٹس، کونٹینٹ پروڈیوسرز اور سٹیزن جرنلسٹس کے لیے شاندار موقع، خواہ آپ پاکستان کے کسی بھی علاقے میں ہوں اس پروگرام کا حصہ بن سکتے ہیں۔
ہزاروں روپے ماہانہ کمانے کا طریقہ
مہنگائی کے اس دور میں جب مستقبل کے بارے میں ان گنت خدشات ذہن میں منڈلا رہے ہوں تو ایسے میں ایک بہتر مستقبل آپ کی راہ دیکھ رہا ہے۔نیوز ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’ تار ‘ آپ کو موقع دے رہا ہے ۔ ’ تار ‘ سے جڑنے کا ۔ ’ تار‘ کو تلاش ہے اُن کہانیوں کی جو عوام کی توجہ حاصل کریں۔ ایسی کہانیاں اور ایسی رپورٹس جو معاشرے میں روشن خیالی اور مقصدیت کی عکاسی کرتی ہوں۔ انوکھے اور پرا ثر آئیڈیاز کے گرد گھومتی ہوں۔ جو سماجی مسائل کو منفرد انداز میں ڈیجٹیل صارفین تک پہنچانے کی خوبی رکھتی ہوں۔ ویڈیو کونٹینٹ پروڈیوسرز اور سیٹزن جرنلسٹس کے لیے یہ نادر موقع ہے ۔
آپ کیسے ’ تار ‘ سے جڑ سکتے ہیں؟
بس کرنا آپ کو صرف یہ ہے کہ کسی اہم ایشو کے دلچسپ پہلو یا مقام یا شخصیت پر ویڈیو رپورٹ بنا کر ہمیں روانہ کریں۔ اگر آپ کے پاس ویڈیو ایڈٹنگ کی سہولت نہیں تو یہ مرحلہ بھی ہم آسان کرسکتے ہیں۔ آپ ہمیں صرف فوٹیج، وائس اوور اور اسکرپٹ بھی بھیج سکتے ہیں۔ لیکن سب سے پہلے آپ کو کرنا صرف یہ ہے کہ جو ویڈیو رپورٹ آپ بنانا چاہتے ہیں، اس کا بنیادی آئیڈیا ’ تار‘ کے ساتھ شیئر کریں۔ اس میں کن کن پہلوؤں کی آپ عکاسی کریں گے، کن شخصیات سے گفتگو کریں گے، ان کی نشاندہی کریں۔آپ کا رپورٹنگ پلان کیاہے۔ رپورٹنگ یا تحقیق پر کچھ ہوم ورک کیا ہے، ’ تار ‘ کو اس کے بارے میں بتائیں۔ نیز وہ سوالات جو آپ پوچھنا چاہتے ہیں، اس کا بھی تبادلہ کرلیں۔’ تار‘ کی طرف سے ’ گرین سگنل ‘ ملنے کے بعد آپ اس ویڈیو رپورٹ پر کام کا آغاز کرسکتے ہیں لیکن ذہن نشین رہے کہ ’ تار ‘ کسی بھی ویڈیو رپورٹ کو مسترد کرنے کا حق رکھتا ہے۔
کن ویڈیو رپورٹ میں ہمیں دلچسپی نہیں؟
کسی ادارے ، این جی او، سیاست دان کے حق میں یا مخالفت میں ، اسی طرح کسی فرقے یا مذہب کے خلاف ویڈیو رپورٹ میں ہماری کوئی دلچسپی نہیں ہوگی ۔ ہم ایسی ویڈیو رپورٹ کو بھی اپنے یو ٹیوب چینل کا حصہ نہیں بنائیں گے ، جو کسی خاص مقصد کے تحت بنائی گئی ہوں۔ جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہو، جن میں صنفی امتیاز کی جھلک ہوں۔ ۔ہاں البتہ کسی فنکار، گلوکار، کھلاڑی یا اداکار کا انٹرویو آپ کرسکتے ہیں۔
تار ‘ کتنی ادائیگی کرے گا؟
ایک ویڈیو رپورٹ پر ’ تار ‘ آپ کو سات سے دس ہزار روپے کی ادائیگی کرے گا۔ تو پھر تاخیر نہ کریں، ورک سیمپل اور آئیڈیاز کے ساتھ فوری طور پر ای میل کریں
taaronline.tv@gmail.com
Discussion about this post