اپنی بے ساختہ اور برجستہ اداکاری سے لوٹ پوٹ کرنے والی بیٹی وائٹ 99 برس کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئیں۔ بیٹی وائٹ نے کا فنی سفر 7 دہائیوں پر مشتمل رہا۔ ٹی وی سے آغاز اور پھر مزاحیہ اداکاری کی بنا پر ہر دل میں گھر کر گئیں۔ 2019 میں انہوں نے ” ٹوائے اسٹوری 4″ کے ایک کردار کے لیے اپنی آواز کا بھی استعمال کیا۔ ان کے مشہور ٹی وی شوز میں ” دی گولڈن گرلز” اور ” دی میری ٹائلز مور شو” نمایاں رہے۔
ایسے میں جب کیلی فورنیا میں جب سبھی سال نو کے استقبال کی تیاریاں کررہے تھےتو وہ گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ موت کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کامیڈین کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ انہوں نے کئی نسلوں کے لبوں پر مسکراہٹ لائیں۔اُن کی کمی محسوس کی جائے گی ۔
بیٹی وائٹ رواں ماں کی 17 تاریخ کو پورے 100 برس کی ہونے جارہی تھیں لیکن بدقستمی سے وہ عمر کی سنچری مکمل نہ کرسکیں۔ بیٹی وائٹ نے 70 اور پھر 80 کی دہائی میں ٹی وی اسکرین پر راج کیا۔ وہ ٹی وی میں غیر معمولی کام کی بنا پر 7 بار ایمی ایوارڈز جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔
کہا جاتا ہے کہ بیٹی وائٹ نے ایسے ہی شوق ہی شوق میں 1949 میں ٹی وی شو میں کام کیا تھا۔ ٹی وی اور فلموں کے علاوہ وہ جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی کام کرتی رہی ہیں۔ اس مقصد کے لیے وہ مختلف اداروں کے ساتھ منسلک رہیں۔
Discussion about this post